نئی دہلی،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): بالی ووڈکے سپرا سٹارشاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں نئی ٹیکس پالیسی اشیاء اورسروس ٹیکس(جی ایس ٹی)کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اس کامثبت طویل مدتی اثرہوگا۔شاہ رخ خان نے ایک سوال کے جواب میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جی ایس ٹی سے فلم انڈسٹری کومددملے گی اور یہ ایک اچھا قدم ہے۔جب ہیری میٹ سیجل کے اداکار نے اس تھیوری کومستردکردیاکہ جی ایس ٹی کی وجہ سے ٹکٹ کے دام بڑھے ہیں۔اداکار نے کہا کہ اعداد و شمار سے میں جانتا ہوں کہ جب ہیری میٹ سیجل کے ٹکٹوں کے دام جی ایس ٹی کے کے مطابق نہیں بڑھے ہیں۔